دنیا

آسٹریلیا، عیدالفطر کا اعلان کرنے والا پہلا ملک قرار

آسٹریلیا کو عیدالفطر کا اعلان کرنے والا پہلا ملک قرار دیا گیا ہے۔

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے عید الفطر کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 

 

آسٹریلوی قومی امام کونسل کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا اختتام 12مئی کو ہوگا جبکہ عید الفطر 1442 ہجری 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔

 

 

رمضان المبارک کاآخری ہفتہ شروع ہونے کے بعد غیر ملکی ماہرین فلکیات کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے تکنیکی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close