دنیا

نوجوان لڑکی کی آدمی کے ساتھ 2 مرتبہ جنسی زیادتی، بالآخر پکڑی گئی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مردوں کو خواتین سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار ہوتے اور سزا پاتے تو آپ نے بہت سن رکھا ہو گا لیکن یہ جان کر آپ حیران ہوں گے کہ برطانیہ میں ایک لڑکی کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر ایک مرد کو 2بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 26سالہ کیٹی برینن نامی ملزمہ ساﺅتھ شیلڈز کی رہائشی ہے جس نے رواں سال جنوری میں ایک مرد کو دو بار زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔

 

کیٹی کو اب گرفتار کرکے نیوکیسل کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے پہلی سماعت کے دوران ملزمہ کی عدالت منظور کر لی تاہم اسے ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہونے اور متاثرہ شخص سے مقررہ حد تک دور رہنے کا پابند کیا گیا ہے۔ جج رابرٹ سپریگ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ ”اگر ملزمہ ٹرائل میں پیش نہیں ہوتی تو عدالت اس کی غیرحاضری میں ہی فیصلہ سنا دے گی۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close