دنیا

برطانوی وزیراعظم کا غزہ میں کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ

لنڈن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے غزہ میں کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بورس جانسن نے کہا کہ اسرائیل، فلسطین میں پرتشدد کارروائیوں پر بے حد افسوس ہے، اسرائیل، فلسطین میں انتقامی کارروائیوں کو بند ہونا چاہیے۔

بورس جانسن نے کہا کہ فریقین بات چیت سے مسائل کو حل کریں۔

غزہ پر اسرائیلی حملے کے باعث برطانوی ایئرلائن کی اسرائیل کے لیے پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے باعث امریکا کی 3 ایئر لائنز بھی اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 87 ہوچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close