دنیا

اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، 20 منٹ میں 40 فضائی حملے، 213 شہادتیں

قابض اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج صبح 20 منٹ میں 40 فضائی حملے کیے گئے، شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 213 ہوگئی۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق فلسطین میں اسرائیل کی بمباری دوسرے ہفتے بھی جاری ہے۔ آج صبح اسرائیلی فورس نے حملے میں اسپتال اور فیکٹری کو بھی نشانہ بنایا۔ غزہ میں کورونا ٹیسٹنگ کی ایک ہی لیب تھی وہ بھی تباہ کردی گئی۔

 

اب تک213 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 1442زخمی ہوچکے ہیں۔

 

 

ادھر مصر، اردن اور فرانس نے سیزفائر کے لیے کوششیں تیز کردیں۔ تینوں ممالک کے سربراہان کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔ فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ فلسطین میں جاری کشیدگی پر تشویش ہے۔

 

 

مصر، اردن اور فرانس نے ایک بار پھر سیزفائر کا مطالبہ کردیا۔

 

دوسری جانب اقوام متحدہ نے فلسطین کی صورت حال پر جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 20مئی بروز جمعرات امریکا کے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close