دنیا

امریکہ: 5 مساجد کو بم، موت و دیگر نفرت آمیز دھمکیاں موصول

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں 5 مساجد کو بم، موت اور دیگر نفرت آمیز دھمکیوں کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کے مطابق ایک خط میں لکھا ہے کہ لیکسینگٹن مسجد بلال میں جلد دھماکہ خیز مواد نصب کر دیا جائے گا۔ کونسل نے اسلامی مذہبی رہنمائوں سے کہا ہے کہ وہ مساجد کی سکیورٹی بہتر کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایڈورڈ احمد متشل کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تین مساجد کو دھمکیاں دی گئی ہیں کہ 15 مارچ کو امریکی مسلمان پر بڑے پیمانے پر حملے کئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close