دنیا

پاک بھارت تنازعہ ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، کمانڈر امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف ووٹل

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت تنازعہ ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، بھارت سرحد پار سے ہونے والے حملوں کے لئے فکر مند ہے، دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کیلئے خطرناک ہے، بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے اعلی امریکی سینیٹرز کو بتایاکہ پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے ، بھارت سرحد پار سے ہونے والے حملوں کے لئے فکر مند ہے ۔انھوں نے کہاکہ دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کیلئے خطرناک ہے ، بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے ۔جنرل جوزف ووٹل کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان نے عدم استحکام میں کمی کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے ، پاک افغان افواج کے درمیان بہترین تعاون دیکھا جا رہا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close