دنیا

اسرائیل ایک بار پھر بربریت پر اتر آیا،ایک بار پھر مسجدالاقصیٰ میں نمازیوں پر شیلنگ

غزہ: اسرائیل ایک بار پھر بربریت پر اتر آیا اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجدالاقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے والوں پر شیلنگ کی ہے۔

 

 

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسجدالاقصیٰ میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی آج نماز جمعہ کیلئے جمع تھے اور جنگ بندی پر جشن منارہےتھے کہ اچانک اسرائیلی فوجیوں نے ان پر شیلنگ کردی۔

 

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے خواتین اور بچوں پر ربڑ کی گولیاں اور گرینیڈ فائر کئے، اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

 

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری رہنے والی کشیدگی کے ختم ہونے کے بعدمسجدالاقصیٰ میں فلسطینی جنگ بندی کاجشن منارہے تھے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے ان پر فائرنگ اور شیلنگ شروع کردی گئی جس کے نتیجے میں بھگڈر مچ گئی ۔

 

واضح رہے کہ آج ہی غزہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری اسرائیلی بمباری کے بعد اب اسرائیلی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

پاکستانی وقت کے مطابق صبح چار بجےسے جنگ بندی کی گئی تھی ، اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے ہنگامی اجلاس میں جنگ بندی کی منظوری دی تھی، جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کیا گیا تھا۔

 

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کی تھی، برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ بندی کرانےمیں مصرنے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

 

سیز فائر کا اعلان ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی غزہ کے سڑکوں پر نکل آئے، نوجوان بچے اور بزرگوں نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ کئی مقامات پر صبح سویرے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

 

گیارہ روزہ اسرائیلی وحشیانہ بمباری سےڈھائی سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے،جن میں چھیاسٹھ بچےاور اڑتیس خواتین بھی میں شامل تھیں، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پانچ سو سے زائد مکانات تباہ جبکہ بہتر ہزار فلسطینی بےگھرہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close