دنیا

اغواکار نے بچوں کی سکول بس کو اغوا کیا

سکول بس کم از کم اٹھارہ بچوں کو لے جا رہی تھی کہ اچانک ایک شخص نے اس میں زبردستی سوار ہو کر سب کو یرغمال بنا لیا

معروف شہر کولمبیا میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک اغواکار نے بچوں کی سکول بس کو اغوا کیا۔ لیکن وہ ان کے سوالات سے اس قدر تنگ آیا کہ بس ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا
کولمبیا کی پولیس کا کہنا ہے کہ اغواکار کا مقصد بچوں کو یرغمال بنا کر حکام سے اپنے مطالبات منوانا تھا، لیکن بچوں نے اسے اس قدر تنگ کیا کہ وہ اپنی جان چھڑا کر بھاگ گیا۔

یہ بھی پرھیں: امریکا کا پاکستان کی 255 ملین ڈالر فوجی امداد روکنے پر غور

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کی بس کو 23 سالہ اغوا کارکو کچھ دیر بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، جو فوج کا سپاہی ہے۔
پولیس نے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس پر بچوں کے اغوا، ڈکیتی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close