دنیا

فن لینڈ کی وزیر اعظم کے خلاف ٹیکس کے پیسوں سے ناشتہ کرنے پر تحقیقات شروع

فن لینڈ کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ آیا ملک کی وزیر اعظم کا ناشتہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کے پیسے سے غیر قانونی طور پر خریدا جاتا ہے یا نہیں

وزیر اعظم سنا مرین کے بارے میں فن لینڈ کے ایک اخبار میں منگل کو خبر چھپی تھی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ناشتے کے لیے حکومت سے فی ماہ 300 یورو یا 365 ڈالر کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ وہ سرکاری رہائش گاہ کیسارینتا میں رہتی ہیں۔

35 سالہ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ یہ مراعات ان سے پہلے کے حکمرانوں کو بھی ملتی رہی ہے، قانونی ماہرین کے مطابق وزیر اعظم کے ناشتے کی شہریوں کی ٹیکس کی رقم سے ادائیگی فن لینڈ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

اس حوالے سے ایک بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو کچھ ناشتوں کی رقم ادا کر دی گئی ہے، جبکہ وزارتی معاوضے کے قانون میں اس قسم کی ادائیگی کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک اور فن لینڈ کا سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا اعلان

تحقیقات میں وزیر اعظم کے دفتر میں موجود افسران کے فیصلے کی جانچ کی جائے گی اور اس سے وزیر اعظم اور ان کی سرکاری سرگرمیوں کا کوئی تعلق نہیں۔

جمعے کو سنا مرین کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کا خیر مقدم کرتی ہیں اور جب تک یہ جاری ہیں وہ ان مراعات کا مطالبہ روک دیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close