دنیا

نائیجریا کی ریاست نائجر میں دہشت گردوں نے اسلامی اسکول پر حملہ

موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے شمالی ریاست نائجر کے اسلامی اسکول پر دھاوا بولا اور ڈیڑھ سو طلبا کو اغوا کرکے لئے گئے

پولیس کے مطابق اسکول پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر پہنچے جہاں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور مارا گیا ہے۔

اسکول پرنسپل نے میڈیا کو بتایا کہ میں اس واقعے کا عینی شاہد ہوں، حملہ آور بیس سے پچیس موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور جدید اسلحے سے لیس تھے، حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اسکول میں داخل ہوئے اور کم وبیش ڈیڑھ سو سے زائد بچوں کو اٹھاکر اپنے ساتھ لے گئے۔
اسکول پرنسپل کے مطابق حملے کے وقت دو سو سے زائد بچے موجود تھے۔

یہ بھی پرھیں :نائجیریا میں مسجد پر خودکش حملے میں 14 افراد جاں بحق

اغوا کئے گئے طلبا کی عمریں چھ سے اٹھارہ سال کے درمیان ہیں، افسوسناک واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز طلبا کی بازیابی کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔
نائجر میں آئے روز اسکولوں پر حملے اور بچوں کا اغوا معمول بن گیا ہے، علاقے میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہیں، راوں سال

فروری میں بھی نائجر میں دہشت گردوں نے اسکول پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک ہوا جبکہ مسلح دہشت گردوں نے متعدد طلبا اور اساتذہ کو اغوا کرلیا تھا۔

گزشتہ سال دسمبر میں بھی اسکول کے 300 لڑکے اغوا ہوئے تھے جنہیں مبینہ طور پر تاوان ادا کرکے چھڑایا گیا تھا، یاد رہے کہ سن 2014 میں بھی دہشت گرد اسکول کی 276 لڑکیوں کو اغوا کرکے لے گئے تھے جن میں سے بیشتر تاحال بازیاب نہیں کروائی جاسکیں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close