دنیا

امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کا اعلان

نیو یارک: امریکہ، وائٹ ہاؤس کی جانب سے دنیا بھر میں 8 کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

 

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر جوبائیڈن نے دنیا بھر میں 8 کروڑ کورونا ویکسین کی خوراکیں تقسیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہدف جون کے مہینے میں مکمل کرلیا جائے گا۔

 

امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکہ میں استعمال نہیں ہونے والی 75 فیصد کورونا ویکسین عطیہ کی جائیں گی جس میں سے 25 فیصد ویکسین اتحادی ممالک کو فراہم کی جائے گی۔

 

ویکسین اقوام متحدہ کے پروگرام کوویکس کے تحت تقسیم کی جائینگی جس میں سے 6 ملین خوراکیں ساؤتھ اور سینٹریل امریکہ کو، 7 ملین ایشیا کو اور 5 ملین خوراکیں افریقہ میں تقسیم ہوں گی۔

 

امریکی صدر نے بتایا کہ میکسیکو، کینیڈا، جنوبی کوریا، غزہ، بھارت، یوکرین، کوسوو، ہیٹی، جارجیا، مصر، اردن، عراق، کو 6 ملین خوراکیں عطیہ کی جا رہی ہیں۔

 

جنوبی کوریا کی پانچ لاکھ سے زائد فوج کیلئے جانسن اینڈ جانسن کی 10 لاکھ خوراکیں روانہ کر دی گئی ہیں اسکے علاوہ امریکہ ایشرازینکا کی 6 کروڑ سے زائد ویکسین دنیا کو عطیہ کرے گا۔

 

جوبائیڈن نے کورونا سے متعلق مزید کہا کہ امریکہ ویکسینیشن کے معاملے میں دنیا بھر کو متحرک دیکھنا چاہتا ہے جس طرح ہم نے مظاہرہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close