دنیا

اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اب جنگ ہوگی، امریکہ نے ایک اور بڑی جنگ شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی

واشنگٹن: شمالی کوریا کی طرف سے پے درپے ایٹمی تجربات اور دھمکیوں کے بعد اب امریکہ نے بھی اسے ایسی وارننگ دے دی ہے جس سے عالمی جنگ چھڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے ترجمان شون سپائسر نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”بس اب بہت ہو گیا، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، اب جنگ ہو گی۔“ نیوزبریفنگ کے دوران سپائسر کا مزید کہنا تھا کہ ”بدمعاش کمیونسٹ قوم کی ایٹمی صلاحیتوں پر امریکہ کو شدید تحفظات لاحق ہیں۔حال ہی میں اس نے جدید ترین راکٹ انجن کا تجربہ کیا ہے جو بین البراعظمی حملوں کے لیے استعمال ہو سکتا ہے۔اس کے ذریعے امریکہ کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ہماری صبر کرنے کی پالیسی اب ختم ہو چکی ہے۔“ بریفنگ میں انہوں نے چین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ شمالی کوریا کی طرف سے ایٹمی میزائل حملوں کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے مزید مو¿ثر اقدامات اٹھائے اوراپنا وسیع تر کردار ادا کرے۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close