دنیا

سری لنکا میں ڈوبنے والے کنٹینر جہاز کا بلیک باکس اتوار کے روز برآمد

سمندری سفر کا ڈیٹا ریکارڈر (وی ڈی آر) جسے ‘سمندری بلیک باکس’ بھی کہا جاتا ہے، تلاش کرلیا گیا اور توقع کی جاتی ہے کہ تفتیش کاروں کو حادثے سے قبل کی صورتحال کا جائزہ لینے میں مدد ملے گی

نیوی کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز غوطہ خوروں کو ایم وی ایکس پریس پرل کے ایندھن کے ٹینکوں کا معائنہ کرنے کے لیے تیسری بار تعینات کیا گیا تھا تاہم موسم اور سمندری صورتحال کی خرابی کی وجہ سے اپنا مشن انجام دینے میں ناکام رہے ہیں۔
تاہم نیوی کے ایک افسر نے بتایا کہ ان کو اس علاقے میں کسی بھی طرح کا تیل کا نشان نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ موسم بہتر ہونے پر ایک اور غوطے کی کوشش کی جائے گی۔

سری لنکا کے حکام کو امید ہے کہ بلیک باکس جہاز کی نقل و حرکت اور کولمبو میں بندرگاہ کے ساتھ اس کے رابطوں کی تفصیلات فراہم کرے گا جہاں اس نے لنگر انداز ہونا تھا۔
ترجمان انڈیکا ڈی سلوا نے کہا کہ ‘نیوی نے تکنیکی ماہرین کو وی ڈی آر حاصل کرنے میں مدد فراہم کی تھی’۔

سنگاپور کا رجسٹرڈ بحری جہاز بحر ہند میں تقریباً 2 ہفتوں تک جلنے کے بعد آہستہ آہستہ بحر ہند میں ڈوب رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 14میٹر گہرا جہاز لنگر انداز، پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شامل

یہ جہاز جس میں 25 ٹن نائٹرک ایسڈ اور پلاسٹک کے خام مال کی ایک بڑی مقدار موجود تھی، بھارت کی ریاست گجرات سے کولمبو جارہی تھی۔
سری لنکا کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ 11 مئی کے بعد تیزاب کا رساؤ اس آگ کی وجہ ہوسکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close