دنیا

سری لنکا میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی

سری لنکا کے 5 اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارشوں سے ڈیم میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا

سری لنکا کے نیشنل ڈیزازٹر منیجمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے جب کہ ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں نے 66 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا تاہم 5 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پرھیں: پاکستان، مالدیپ اور سری لنکا کو ہنگامی امداد بھیجنے کا اعلان

زیادہ تر ہلاکتیں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث ہوئیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے ذرائع آمد و رفت معطل ہوکر رہ گئیں بارشوں اور سیلاب سے 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ علاقے میں بجلی بھی منقطع ہے۔

سیلاب کی وجہ سے 800 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا اور 5 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ شہر میں ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے اور شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close