دنیا

وہ غذائیں جو مردانہ کمزوری سے نجات دلائیں

کیلی فورنیا: اولاد ایک ایسی نعمت ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں اور اولاد سے محروم لوگ دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھرتے ہیں۔ ڈاکٹرز، حکماءاور پیروں، فقیروں کے پاس اولاد کے خواہش مند افراد کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ یہ معالج انہیں مہنگے ترین ٹوٹکے بتاتے ہیں لیکن نتائج بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔ بلاشبہ شادی شدہ افراد کے دل میں والدین بننے کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس خواہش کی تکمیل میں ایک رکاوٹ نطفے (سپرم) کی کمی ہے۔ تو اس مسئلے سے نجات کے لیے کچھ ایسی غذائیں موجود ہیں جو نہ صرف ذائقہ کی وجہ سے لاجواب ہیں بلکہ نطفے کو پائیدار اور ان کی تعداد بڑھانے میں بھی حیرت انگیز نتائج کے حامل ہیں۔

مارچوب(Asparagus): وٹامن سی سے بھرپور ہری بھری ترکاری کی یہ قسم نہ صرف نطفہ (سپرم) کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتی ہے۔ مزید برآں مارچوب کے استعمال سے انسانی جسم میں نطفوں کی تعداد بڑھانے کا عمل بھی تیز ہو جاتا ہے۔

ناشپاتی: ناشپاتی میں موجود وٹامن ای، بی6 اور فولک ایسڈ کثیرتعداد میں پایا جاتا ہے، جو نہ صرف نطفہ کی زرخیزی کو بڑھاتا ہے بلکہ اسے مضبوط بنا کر حمل ٹھہرانے کے قابل بھی بناتا ہے۔

کیلا: مختلف تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ کیلے میں کچھ ایسے اجزاءشامل ہوتے ہیں جو سپرم (نطفہ) کی تعداد بڑھانے میں نہایت معاون ہیں۔ وٹامن بی ون، اے اور سی پر مشتمل یہ پھل قوت باہ میں اضافے کے ساتھ مباشرت کا دورانہی بھی بڑھا دیتا ہے۔

بڑا گوشت: عام طور پر ڈاکٹر اولاد کی خواہش مند شادی شدہ خواتین کو بڑے گوشت سے دور رہنا کا مشورہ دیتے ہیں لیکن معروف طبی ماہر ڈاکٹر اوز کے مطابق یہ گوشت زنک سے بھرپور ہوتا ہے اور جنسی ہارمونز کو تقویت بخش کر مباشرت کے وقت کو بڑھاتا ہے۔

لہسن: لہسن میں موجود طاقت خون کی روانی کو بڑھا دیتی ہے جس سے نطفہ کی پائیداری میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن بی 6 سپرم کو خراب ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

ان غذاؤں کے علاوہ، Avocado، ڈارک چاکلیٹ، جینسنگ، کستورا مچھلی، انار اور اخروٹ میں موجود پروٹینز نہ صرف نطفہ کو قوت بخشتے ہیں بلکہ ان کی بڑھوتری میں بھی معاون ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close