دنیا

بھارتی ریاست ہریانہ میں شروع ہونے والا جٹ برادری کا احتجاج دہلی پہنچ گیا: ہلاکتیں 7ہو گئیں، کرفیو نافذ

ہریانہ; بھارتی ریاست ہریانہ میںجٹ برادری کا احتجاج جاری ہے ۔اب یہ احتجاج دارالحکومت نئی دہلی تک پہنچ گیا ہے اور وہاں بھی جٹ برادری سڑکوں پر نکل آئی ہے۔
بھاتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہریانہ سمیت نو اضلاع میں صورتحال بے قابو ہو گئی ہے۔ اب تک پولیس کی فائرنگ سے ہونے والی ہلاکتیں سات ہوگئی ہیں۔ بلوائیوں نے نیشنل ہائی وے بلاک کردی ہے اس کے علاوہ دوسرے شہروں کو ملانے والی سڑکیں بھی کھو ددی ہیں۔اب تک درجنوں سکولوں، ریلو ےسٹیشنوں، پولیس تھانوں، بینکوں ، سکولوںکو آگ لگا دی گئی ہے۔حکومت نے ریاست ہریانہ میں کرفیو نافذکر کے فوج کوبلوائیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ انٹر نیٹ اور موبائل پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ریاست ہریانہ میںفوج کی 12بٹالین تعینات کر دی گئی ہے جس نے فلیگ مارچ شروع کر دیاہے۔ اب تک ریاست میں3300فوجی پہنچ چکے ہیں۔واضح رہے کہ جٹ برادری تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں اپنا کوٹا بڑھانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close