دنیا

روس نے اپنے ایٹمی میزائل چلانے کا اعلان کردیا، کس کے خلاف استعمال کئے جائیں گے؟ جواب ایسا کہ دنیا کو حیران پریشان کردیا

ماسکو; سائنسدان اکثراپنی تحقیقاتی رپورٹس میں خلاءمیں موجود سیارچوں کے زمین سے ٹکرانے کے خطرے سے آگاہ کرتے رہتے ہیں جس سے زمین پر قیامت برپا ہو جائے گی۔ اب روس نے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک انوکھا اعلان کر دیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ اگر سیارچے زمین کی طرف آئے تو وہ انہیں زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی ایٹمی میزائلوں سے توڑ کر باریک ذروں یا گرد میں تبدیل کر دے گا۔ دوسری طرف امریکہ بھی اس خطرے سے ایک اور طریقے سے نمٹنے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ وہ سیارچوں کو ٹکڑوں میں تبدیل کرنے کی بجائے انہیں زمین کی طرف آنے سے ہی روکنے کی کوشش کریں گے اور ان کا رخ تبدیل کر دیں گے۔ لیکن روسی ماہرین کا خیال ہے کہ ان سیارچوں کو صرف ایٹمی میزائلوں سے ہی روکا جا سکتا ہے۔

روسی میکیوف راکٹ ڈیزائن بیورو سیبٹ سیٹگرایف(Sabit Saitgarayev) کا کہنا ہے کہ ”ہم 20سے 50میٹر قطر کے سیارچوں کو ایٹمی میزائلوں سے نشانہ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں کیونکہ خلائی راکٹ کی نسبت ایٹمی میزائل کو تیزی کے ساتھ خلاءمیں بھیجا جا سکتا ہے اور سیارچوں کو بروقت نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ “ انہوں نے مزید کہا کہ ”زیادہ تر خلائی راکٹوں میں بوائلنگ فیول استعمال ہوتا ہے اور انہیں لانچ کیے جانے سے 10دن قبل ہی ایندھن کی فراہمی شروع کر دی جاتی ہے۔ اس لیے انہیں سیارچوں کے آنے کی صورت میں بروقت لانچ نہیں کیا جا سکتا بلکہ اس مقصد کے لیے 10دن انتظار کرنا پڑے گا اور اتنی دیر میں سیارچے زمین کے انتہائی قریب آ جائیں گے یا اس سے ٹکرا چکے ہوں گے۔ اس کے برعکس ایٹمی میزائلوں کو کم وقت میں لانچ کیا جا سکتا ہے اور سیارچوں کو خلاءمیں ہی تباہ کیا جا سکتا ہے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close