دنیا

بحرین اور سعودی عرب کو ہتھیار فروخت نہ کئے جائیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ

نیویارک: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر ٹرمپ کے نام ایک مراسلے میں اپیل کی ہے کہ یمنی عوام کے خلاف ہتھیاروں کے استعمال کی بناء پر وہ بحرین اور سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کی اجازت نہ دیں۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب ، بحرین اور اسی طرح ان کے اتحادی ملکوں کی جانب سے یمن میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف امریکی ہتھیاروں کا استعمال جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں امریکہ کی شمولیت کے مترادف ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ماہرین نے یمن میں تباہ شدہ رہائشی علاقوں اور مکانات میں امریکی بموں کا پتہ لگایا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کے حملوں میں ہونے والے وسیع جانی نقصان کے پیش نظر انسانی حقوق کی مدافع عالمی تنظیموں اور اداروں نے مغربی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنا بند کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close