Featuredدنیا

ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

تہران: ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات میں مضبوط امیدوار ابراہیم رئیسی نے فتح اپنے نام کرلی، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تینوں صدارتی امیدواروں نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔

 

ایران میں ہونے والے 13 ویں صدارتی انتخابات میں مضبوط امیدوار ابراہیم رئیسی نے فتح اپنے نام کرلی

ایران میں کم ٹرن آؤٹ کے خدشات کے ساتھ صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ ہورہی ہے جہاں مجموعی طور پر 6 کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

رہبر معظم اسلامی انقلاب آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج بروز جمعہ ووٹنگ کے آغاز میں ہی حسینیہ امام خمینی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی موجودگی میں اپنا ووٹ ڈال کاسٹ کیا۔

 

 

اب تک کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صدارت کے سب سے مضبوط امیدوار ابراہیم رئیسی نے ایرانی صدارتی انتخابات کامیدان مار لیا، ابراہیم رئیسی 28ملین میں سے17ملین ووٹ لے کر آگے ہیں۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دیگر تینوں صدارتی امیدواروں نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے، مذکورہ صدارتی امیدواروں نے الیکشن میں جیت پر ابراہیم رئیسی کو مبارکباد بھی دی ہے۔

ساٹھ سالہ ابراہیم رئیسی نے سنہ 1979 کے انقلاب ایرن کے فوراً بعد ہی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ سنہ 2019 سے ابراہیم رئیسی عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ ابراہیم رئیسی اگست میں ایران کے آٹھویں صدر کی حیثیت سے منصب سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :روسی ساختہ سیٹیلائٹ سے ایران امریکی اور اسرائیلی ملٹری بیس پر گہری نظر رکھ سکے گا

واضح رہے کہ ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں، ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہولت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے۔

صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں ۔ تین امیدواروں کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجانے کے بعد اب چار امیدوار سید ابراہیم رئيسی ، محسن رضائی ، قاضی زادہ ہاشمی اور عبدالناصر ہمتی میدان میں موجود ہیں جنہوں نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close