More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

جوبائیڈن انتظامیہ کا ویکسین کی 55 ملین خوراکوں کی فراہمی کا منصوبہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

واشنگٹن : امریکہ نے غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی 55 ملین خوراکیں دینے کا فیصلہ  کیا ہے۔

امریکی صدر نے کم آمدنی والے ملکوں کو رواں ماہ کے آخر تک ویکسین کی 80 ملین خوراکیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی ویکسین پاکستان کو نہ صرف کوویکس پروگرام کے تحت ملے گی بلکہ براہ راست بھی دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 80 ملین خوراکوں میں سے 75 فیصد عالمی کوویکس پروگرام کے تحت دی جائیں گی جب کہ 25 فیصد براہ راست ضرورت مند ممالک کے حوالے کی جائیں گی۔

امریکہ نے واضح کیا ہے کہ کورونا ویکسین کی فراہمی کے عوض دوسرے ممالک سے کوئی تقاضہ نہیں کیا جائے گا۔ امریکہ کی فراہم کردہ 14 ملین خوراکیں لاطینی امریکہ اور کیریبیئن ممالک میں تقسیم کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ 16 ملین خوراکیں ایشیا کے ممالک بھارت،  پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش،سری لنکا، افغانستان، مالدیپ، بھوٹان سمیت دیگر کو دی جائیں گی۔ ویکسین کی 10 ملین خوراکیں افریقن یونین کے ذریعے افریقی ممالک کو فراہم کی جائیں گی۔

ویکسین کی مذکورہ بالا خوراکیں عالمی کوویکس پروگرام کے تحت دی جائیں گی جب کہ باقی 14 ملین خوراکیں پاکستان، افغانستان اور فلسطین سمیت دیگر ممالک کو دی جائیں گی۔

 

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close