دنیا

سعودی عرب میں خروج ونہائی(فائنل ایگزٹ) پر سفر سے متعلق نئی ہدایت

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن(جوازات) سے ایک شہری نے استفسار کیا کہ مملکت سے واپسی سفر کے لیے فیملی کا خروج نہائی کتنی مدت قبل لگایا جاسکتا ہے جبکہ اقامے میں ابھی 3 ماہ دس دن باقی ہیں

محکمہ کا کہنا تھا کہ خروج نہائی کے لیے 60 دن کی مہلت دی جاتی ہے، اگر اقامہ کی ایکسپائری میں 60 دن سے زیادہ کا وقت ہے تو فیملی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
جوازات نے بتایا کہ ساٹھ دن سے مدت کم ہونے کی صورت ہر دن کے حساب سے فیملی فیس ادا کی جائے گی۔

سعودی عرب میں رہنے والے وہ غیر ملکی جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں ان کے فیملی ممبران پرماہانہ کی بنیاد پرفیس عائد کی جاتی ہے، فیملی فیس کا نفاذ جولائی 2017 سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے

مملکت میں ابتدائی طور پر فیس کی ماہانہ مد میں 100 ریال وصول کیے جاتے تھے بعد ازاں ہربرس 100 ریال کا اضافہ ہوا، اب یہ فیس 400 ریال ماہانہ کے حساب سے وصول کی جاتی ہے۔
فیملی فیس یکمشت سالانہ بنیاد پرادا کرنے کے بعد ہی اقامے کی تجدید ممکن ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close