دنیا

چینی شخص نے خاتون روبوٹ سے شادی رچالی

سائنس کی اس تیز رفتار دنیا میں اب آرٹی فیشل انٹیلی جنس یعنی مصںوعی دماغ کا تصور کچھ نیا نہیں کیونکہ سائنسدانوں نے ایسے بہت سے مصنوعی دماغ تیار کرلیے ہیں جو انسانوں کی طرح کام کرتے ہیں لیکن چین کے ایک انجینئر نے انوکھا کام کرتے ہوئے اپنی بنائی ہوئی خاتون روبوٹ سے شادی رچالی۔

 

چین کے مقامی اخبار کے مطابق 31 سالہ ژینگ جیا جیا چائنا میں مصنوعی دماغوں اور روبوٹ بنانے والے انجینئر ہیں، انہوں نے گزشتہ سال ایک خاتون روبوٹ بنایا جسے انہوں نے ’’ینگی ینگ‘‘ کا نام دیا لیکن اب اس انجینئر نے اسی روبوٹ سے شادی رچالی ہے جب کہ دنیا کی اس انوکھی شادی میں دُلہا کے اہل خانہ اور دوست بھی شریک تھے۔

شادی کی تقریب چیینی رسم و رواج کے تحت ہوئی تاہم اسے قانونی طور پر درج نہیں کیا گیا ہے۔ شادی کی تقریب میں دُلہا اور دُلہن نے کالے کپڑے زیب تن کررکھے تھے جب کہ روبوٹ دُلہن نے سرخ رنگ کا اسکارف بھی لیا تھا۔

انجینئر نے بتایا کہ وہ اب اپنی اس روبوٹ بیوی کو مزید بہتر بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس میں وہ بول سکتی ہے اور گھر کے کام کاج بھی کرسکتی ہے۔

انجینئر کا کہنا ہےکہ ان کا بنایا ہوا یہ خاتون روبوٹ بعض چائنیز کرداروں کو نہ صرف شناخت کرسکتا ہے بلکہ کچھ حد تک الفاظ کی ادائیگی کے بھی قابل ہے۔ مقامی اخبار کے مطابق اب انجینئر کی کمپنی کی ترجمان بھی ان کی روبوٹ بیوی ہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close