دنیا

افغانستان سے متعلق اب کسی اور سوال کا جواب دینا نہیں چاہتا

واشنگٹن: امریکی صدر نے قدرے تلخ لہجے میں کہا کہ افغانستان سے متعلق اب کسی اور سوال کا جواب دینا نہیں چاہتا میں صرف ایسی باتیں کرنا چاہتا ہوں جو خوشی کا باعث ہوں

صدر جو بائیڈن نے مزدی کہا کہ آپ لوگ ایسے سوالات پوچھ رہے ہیں جن کا جواب میں اگلے ہفتے دے سکوں گا ویسے بھی ہفتہ وار تعطیل ہے جس سے میں لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔

صحافی کے سوال کے جواب میں صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ بگرام ایئر بیس خالی کردینے کی وجہ سے افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا مکمل ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں فوجیں مرحلہ وار 11 ستمبر تک اپنے شیڈول کے تحت افغانستان سے واپس آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان کا افغانستان کے 131 اضلاع پر قبضے کا دعویٰ

ایک اور سوال کے جواب میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا فوجیوں کے انخلا کے بعد بھی کابل حکومت کی مدد کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، ہم حکومت کو ٹوٹ پھوٹ سے بھی بچا سکتے ہیں لیکن اب افغانیوں کو خود ہی اس قابل بننا ہوگا۔

صحافی کی جانب سے طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ مذاکرات کی بحالی کا امکان موجود ہے اور اس حوالے سے ہم فریقین کی ہر طرح کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close