دنیا

فوجی اہلکاروں کی شہریوں پر براہ راست فائرنگ

بینگوئی: فوجی بغاوت کو تسلیم نہ کرنے پر ایک گاؤں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کریک ڈاؤن آپریشن کیا جس کے دوران اہلکاروں کی فائرنگ سے 25 افراد ہلاک ہوگئے

رواں برس فروری میں میانمار کی منتخب حکومت کو ہٹاکر اقتدار پر قابض ہونے والی فوجی قیادت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ملٹری قیادت کی جانب سے مظاہروں کو طاقت سے کچلنے کے واضح احکامات کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتجاج میں شریک شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن شروع کردیا۔

کریک ڈاؤن آپریشن کے سلسلے میں میانمار فوجی نے وسطی ساکنگ کے ایک گاؤں کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ فوج کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکی میں فوجی بغاوت کی سیاہ تاریخ

علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فوج اور پولیس کے دستے اچانک گاؤں میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ سب شہری تھے اور فوجی بغاوت کے خلاف ایک احتجاج میں شریک تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں میں مسلح گروپ دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری کر رہا تھا اور اس اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا جس پر مسلح افراد نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں مسلح گروپ کے 25 افراد مارے گئے۔

میانمار کے مقامی اخبار کے مطابق فوجی بغاوت کے خلاف کئی مسلح گروپ تشکیل پاچکے ہیں، حال ہی میں ساکنگ میں فوجی آپریشن کے دوران ایسے ہی ایک گروپ کے ارکان کو حراست میں لیا گیا تھا جن سے 4 مارٹرز اور 6 آتشی اسلحہ برآمد ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close