دنیا

دنیا کا وہ ملک جس پر امریکہ اور چین اکٹھے حملہ کرنے کی تیاری کررہے ہیں؟ انتہائی حیران کن انکشاف منظر عام پر

واشنگٹن: شمالی کوریا طویل عرصے سے امریکہ کو ایٹمی حملے کی دھمکیاں دیتا آ رہا ہے اور امریکہ کی طرف سے چین پر دباﺅ ڈالا جاتا رہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو روکنے میں کردار ادا کرے۔ گزشتہ دنوں امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے انتہائی سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا تھا کہ ”اگر چین شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام روکنے میں کردار ادا نہیں کرتا تو ہم اکیلے ہی یہ کر گزریں گے۔“ تاہم گزشتہ دنوں ڈونلڈٹرمپ کی چینی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہیں اور دونوں ملکوں نے شمالی کوریا کی طرف سے درپیش خطرے سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ژی جن پنگ سے ملاقات کے بعد ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”شمالی کوریا کی طرف جو سنگین خطرہ درپیش تھا اب اس کا خاتمہ ہو جائے گا۔“ اس سے قبل ڈرنلڈٹرمپ چین کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کرتے آ رہے تھے لیکن ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ ”چین کے ساتھ تعلقات میں ہم نے غیرمعمولی پیشرفت کی ہے۔ ہم باہمی تعلقات کو مزید خوشگوار اور مضبوط بنائیں گے۔اور مجھے یقین ہے کہ چین کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہونے کے بعد شمالی کوریا کے خطرے سمیت کئی اہم مسائل حل ہو جائیں گے۔“

 

رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں ہونے والی ملاقات میں، شام پر امریکی حملے کے باوجود، شمالی کوریا ہی اہم ترین موضوع تھا جو زیربحث آیا۔ اس دوران ٹرمپ نے ژی جن پنگ پر دباﺅ ڈالا کہ وہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کو روکنے میں کردار ادا کریں۔ملاقات کے بعد امریکی وزیرداخلہ ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ ”چین نے شمالی کوریا کو لگام ڈانے میں امریکہ کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close