دنیا

مصر میں دو گرجا گھروں میں دھماکوں سے 38 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

قاہرہ: مصر  میں2 گرجا گھروں میں دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 38 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں واقع دو گرجا گھروں میں دھماکوں کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام کے مطابق پہلا دھماکا طنطا شہر میں واقع گرجا گھر میں ہوا جس  میں 26 افراد ہلاک اور71 زخمی ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا اسکندریہ کے گرجا گھر میں ہوا جس میں 12 افراد ہلاک اور35 زخمی ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے اس وقت ہوئے جب گرجا گھروں میں عیسائیوں کے مقدس دن پام سنڈے کی دعائیہ تقریب جاری تھیں جب کہ  داعش کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close