دنیا

ایل اوسی پر سیز فائر خوش آئند ہے

واشنگٹن: قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی ایشیا ڈین تھامسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اورپاکستان کواپنےمسائل خود حل کرنا ہوں گے، ایل اوسی پر سیز فائر خوش آئند ہے

ڈین تھامسن کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام سےانسانی حقوق سےمتعلق معاملات کواٹھایاجائےگا، مستحکم افغانستان سےپڑوسی ممالک کےمشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ سے شہری شہید، 4 افراد زخمی

قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائےجنوبی ایشیا نے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کے دورہ بھارت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت سےانسداددہشت گردی اوردوطرفہ دفاعی امورپرگفتگوہوگی جبکہ افغان امن عمل، خطے کی صورتحال مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔
امریکا نے وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے دورہ بھارت کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن 26 سے 29 جولائی تک بھارت اور کویت کا دورہ کریں گے، اس دورے کا مقصد شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سبرامنیم سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں علاقائی سیکیورٹی، کرونا وبا، اور ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close