دنیا

’ہمارا پورا ملک تم سے لڑنے کیلئے تیار ہے‘ شام کے بعد ایک اور بڑے ملک نے کھل کر امریکہ کو للکار دیا، فوجیں حرکت میں آگئیں، انتہائی سنگین خطرہ!

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کی طرف سے پے درپے میزائل تجربے کرنے پر امریکہ کی طرف سے اسے کئی بار وارننگ دی جا چکی ہے اور اب شام پر حملے کے بعد امکانات روشن ہو چکے ہیں کہ امریکہ شمالی کوریا پر بھی حملہ کرنے جا رہا ہے کیونکہ امریکی نیوی نے اپنا خطرناک جنگی بیڑہ یو ایس ایس کارل ونسن شمالی کوریا کی طرف روانہ کر دیا ہے۔ امریکہ کی طرف سے جنگ کی ان تیاریوں کے جواب میں شمالی کوریا کی طرف سے ایسا بیان سامنے آ گیا ہے جس سے جنگ کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے امریکی اقدامات کے جواب میں کہا ہے کہ ”ہمارا پورا ملک امریکہ سے لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ ہماری افواج پوری طرح تیاری میں ہیں اور امریکہ کو طاقتور ہتھیاروں کے ذریعے منہ توڑ جواب دیں گی اور اپنے ملک کا دفاع کریں گی۔“

 

یہ دھمکی آمیز بیان شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ”امریکہ اپنے بحری بیڑے کو ہماری طرف بھیج کر غلطی کر رہا ہے۔ اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ امریکہ ہمارے ملک پر حملہ کرنے کے سنجیدہ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے لیکن ہم اسے بتانا چاہتے ہیں کہ اس کے کسی بھی اشتعال انگیز اقدام کے انتہائی تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے اور اس تمام تر تباہی کا واحد ذمہ دار صرف امریکہ ہو گا۔ ہم اپنے طاقتور ہتھیاروں سے اس کے حملے کا جواب دیں گے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close