دنیا

ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سفری پابندی عائد

کویت نے کوروناویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ کویتی شہری جن کی کورونا ویکسینیشن نہیں ہوئی وہ یکم اگست سے بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے، ان پر سفری پابندی ہوگی۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کویت حکومت کی اس پابندی کا اطلاق 16 سال سے زائد عمر کے افراد پر ہوگا، کویت سے بیرون ملک سفر کے لیے کوروناویکسین کی سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔
 پابندی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا، حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے کی لازمی شرط رکھ دی۔ جبکہ بیرون ملک سفر کے لیے 16 برس سے کم عمر کے بچوں کو وزارت صحت کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا کہ وہ کورونا ویکسین لگوانے کے قابل نہیں ہیں۔
 
اسی طرح حاملہ خاتون بھی ویکسین لگوانے کی پابندی سے مستثنیٰ ہیں لیکن انہیں بھی صحت سے متعلق شوائد پیش کرنے ہوں گے۔
 
کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کویت میں داخل ہونے والے شہریوں کو کورونا کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی، علاوہ ازیں انہیں 7 دن کا قرنطینہ بھی کرنا پڑے گا۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close