دنیا

بھارتی لڑکی نے شوہر کو خوبصورت نہ ہونے پر قتل کر دیا

کڈلور: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں نئی نویلی دلہن نے شوہر کو خوبصورت نہ ہونے پر جان سے مار دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست تامل ناڈو میں22سالہ دلہن نے سہیلیوں کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہو کر شادی کے ایک ہفتہ بعد اپنے شوہر کو قتل کر دیا کیونکہ وہ خوبصورت اور پرکشش نہیں تھا ۔جرم کے بعد لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شادی ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی جس نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کی سہیلیاں طعنے دیتی تھیں کہ اس کا شوہر خوبصورت اور جازب نظر نہیں ہے اور دونوں کا کوئی جوڑ نہیں جس پر خاتون نے شوہر کو رات گئے پتھروں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد خاتون کو ہی قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close