دنیا

امریکی شہر نیویارک میں مسلح افراد کی فائرنگ 10 افراد زخمی

نیویارک: سی این این کے مطابق نیویارک میں 2 مسلح افراد نے ہجوم پر فائرنگ کرکے 10 افراد کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے

نیویارک پولیس کے مطابق حملہ کوئنس کے علاقے میں ہوا جس میں 4 افراد ملوث ہیں، 2 حملہ آوروں نے فائرنگ کی جب کہ 2 حملہ آور بائک پر سوار تھے اور فائرنگ کے فوراً بعد فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیویارک سٹی میں ٹرک سے سو کے قریب لاشیں برآمد

پولیس کا کہنا ہے زخمیوں میں 3 افراد گینگ کا حصہ ہیں جو ممکنہ طور پر حملہ آوروں کا نشانہ تھے تاہم حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close