دنیا

امریکا نے روس کے 24 سفارت کاروں کے ویزوں میں تجدید سے انکار کردیا

لندن: روس کے امریکا میں سفیر اناتولی آنتونوف نے مزید بتایا کہ تقریباً تمام ہی سفارت کار کسی متبادل کے بغیر امریکا سے واپس وطن جانے پر مجبور ہوگئے ہیں

روسی سفیر نے امریکی اقدام کو جوابی کارروائی سے تعبیر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ امریکا بلا جواز امتیاز برت رہا ہے، اچانک ہی ویزے کے اجرا کے عمل کو سخت بنا دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے روسی سفیر کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ یہ انتقامی کارروائی ہے اور نہ ہی اس میں کچھ نیا ہے۔ روسیوں کو 3 سال بعد ویزوں کی مدت میں توسیع کے لیے درخواست دینی ہوتی ہے جن پر جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کی کوویڈ سے متعلق یہ ترقی پسندانہ پالیسی قابل تعریف ہے

یہ واضح نہیں کیا کہ 24 سفارت کاروں کی ویزوں کی تجدید کے لیے درخواستیں میں ایسا کیا تھا کہ سب ہی درخواستیں ایک ساتھ مسترد کردی گئیں۔

امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ کافی برسوں سے جاری ہے تاہم نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی 16 جون کو روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کی تھی جس کے بعد تناؤ میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا تھا تاہم دونوں کے درمیان خلیج برقرار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close