دنیا

حزب اللہ کی جوابی کارروائی، اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملے

بیروت: لبنان کی عسکریت پسند جماعت حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملے کے ایک روز بعد جواب میں متنازع علاقے مزارع شبعا میں اسرائیلی ٹھکانوں پر 10 راکٹ برسائے

 حزب اللہ نے لبنان اور اسرائیل کے سرحدی علاقے پر واقع متنازع علاقے مزارع شبعا پر قابض اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو راکٹ سے نشانہ سے بنایا۔

لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے کے جواب میں مزارع شبعا پر صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹ حملہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں :ملک میں جاری احتجاج کے بعد لبنانی وزیراعظم کا مستعفی ہونے کا اعلان

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میدانی علاقے میں 10 راکٹ آکر گرے جن میں سے اکثر کو خودکار دفاعی فضائی نظام نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تھا۔

قبل ازیں مزارع شبعا سے اسرائیلی فوج نے لبنان پر راکٹ حملے کیے تھے جن کا نشانہ حزب اللہ کا ٹھکانہ تھا تاہم حملے میں جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

 گولن پہاڑیوں کے نزدیک واقع مزارع شبعا نامی زمین کا ٹکڑا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسبت سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے اور اس زمینی ٹکڑے پر اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close