دنیا

مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے نام بھیجے گئے لفافے سے پستول کی 3 گولیاں بر آمد

 فرانس: پولیس کے مطابق پوپ فرانسس کے نام پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک لفافہ میل باکس میں رکھا گیا تھا، جس پر پوپ فرانسس کی رہائشگاہ کا پتہ درج تھا

پولیس نے لفافے کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پوسٹ مین نے رات گئے میل باکس کی تلاشی کے دوران دی۔

پولیس نے بتایا کہ مشکوک لفافہ میلان کے نواحی علاقے میں ملا جو فرانس سے بھیجا گیا ہے۔ لفافے پر ہاتھ سے "دی پوپ ، ویٹیکن سٹی ، سینٹ پیٹر اسکوائر ، روم ،” درج کیا گیا تھا، اس میں تین پستول کی گولیاں اور ویٹیکن میں مالیاتی کارروائیوں کے حوالے سے ایک پیغام تھا۔

یہ بھی پڑ ھیں : پوپ فرانسس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ماڈل کی تصویر لائک کرنے کا معاملہ

اس حوالے سے ویٹیکن کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
پوپ فرانسس جولائی میں ہونے والے بڑی آنت کی سرجری کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔

وہ COP26 کلائمیٹ کانفرنس میں شرکت کے لیے نومبر میں گلاسگو ، اسکاٹ لینڈ کے ایک فوری سٹاپ کے ساتھ اگلے مہینے ہنگری اور سلوواکیہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close