دنیا

شادی کی تقریب میں دلہن کی مہمانوں کے ساتھ ایسی حرکت کہ تمام لوگ خون کے آنسو رونے لگے

لندن: کسی کی شادی میں جانا ایک اچھا کام لگتا ہے کہ وہاں ہمیں لوگوں سے ملنے کے ساتھ سماجی تعلقات بنانے میں مددملتی ہے اور اس دوران آپ دولہا اور دلہن کو تحفہ بھی دیتے ہیں تاہم آپ کی نظر اس شادی پر اٹھنے والے اخراجات کی طرف نہیں جاتی کیونکہ ہمیں اس کی زیادہ پرواہ نہیں ہوتی۔اگر آپ کو اس شادی کے اخراجات دینے پڑ جائیں تو یقیناًآپ وہاں سے نکلنے میں عافیت جانیں گے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی شادی کا احوال بتائیں گے جس میں دولہااور دلہن نے شادی پر اٹھنے والے اخراجات مہمانوں سے وصول کئے۔

ڈیلی مرر نے اپنی ایک رپورٹ میں ایک خاتون کے حوالے سے لکھا ہے جو ایسی شادی میں شریک ہوکر مشکل میں پھنس گئی۔اس خاتون نے ایک ویب سائٹ Mumsnetپر اپنا یہ تجربہ شیئر کیا ہے جس میں وہ بتاتی ہے اس کی ایک قریبی دوست چند ماہ پہلے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی۔’’میرے کئی دوستوں کی طرح اس کے پاس شادی کے لئے زیادہ پیسے نہ تھے جو کہ ایک عام سی بات ہے۔اس جوڑے نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک بڑا گھر کرئے پر لیں گے اور وہاں یہ شادی ہوگی۔‘‘ اس خاتون کا کہنا ہے کہ جوڑے نے کھاناخریدا اور اس تین دن کے ایونٹ پر لوگوں کو مدعو کیا۔

اس کا کہنا ہے کہ جس گھر میں شادی ہونی تھی وہ چھ گھنٹے کی ڈرائیو پر تھااوروہاں جانے پر لوگوں کاکافی پیسہ خرچ ہوا۔’’ہمیں اپنے مشروبات خود ساتھ رکھنے کے لئے کہاگیا اور اس طرح ان تین دنوں کے لئے ہمارے 50پاؤنڈ(6000روپے)خرچ ہوئے۔گھر میں میرے اور میرے شوہر کے لئے کمرہ مخصوص تھاجس کا کرایہ 150پاؤنڈ (16000روپے)فی دن تھا اور یوں ہمارے 48ہزار روپے خرچ ہوئے۔‘‘

اس کا کہنا ہے کہ پھر ایک لسٹ دی گئی جس میں کہاگیا کہ وہ نئے جوڑے کے لئے اس میں سے کوئی چیز خریدیں۔اس خاتون کا کہنا ہے کہ نئے جوڑے نے یہ گھر مہمانوں سے ملنے والی رقم سے کرائے پرحاصل کیا تھا۔’’اس طرح نئے جوڑے نے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا اور تمام رقم شرکت کرنے والے مہمانوں سے وصول کی۔‘‘اس کا کہنا ہے کہ اس کی سہیلی نے اس طرح شادی کرکے کوئی اچھی مثال قائم نہیں کی ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close