دنیا

نوجوان لڑکی اپنی موت کے بعد اپنے قاتل کی گرفتاری کا باعث بن گئی، یہ کیسے ممکن ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سان فرانسسکو: گوگل کی ایک سابقہ ملازمہ کے قتل کا معمہ کسی طور حل نہیں ہو رہا تھا لیکن پولیس نے بالآخر اس کی قبر کا رُخ کیا تو حیرتناک انداز میں مقتولہ کی لاش نے ہی قاتل کا پتہ بتادیا۔ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ونیسا مارکوٹ کو جب قتل کیا گیا تو اس نے سخت مزاحمت کی اور اپنے ناخنوں سے حملہ آور کے جسم پر خراشیں ڈالیں۔ اب اس کے قتل کے آٹھ ماہ بعد اس کے ہاتھوں سے لئے گئے ڈی این اے سیمپل قاتل اینجل کولن اورٹیز کے ڈی این اے سے میچ کرگئے ہیں۔

 

ونیسا گوگل میں اکاﺅنٹ منیجر کے طور پر کام کرتی تھیں اور گزشتہ سال اگست میں انہیں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنی والدہ کے گھر کے قریب ماساچوسٹس میں جاگنگ کیلئے گئی تھیں۔ ان کی برہنہ لاش نصف میل کی دوری پر جنگل سے ملی۔ انہیں جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں ونیسا کو قتل کیا گیا اسی علاقے میں ایک اور نوجوان خاتون کا بھی جنسی زیادتی کے بعد قتل ہوا۔ یہ امکانات موجود ہیں کہ دونوں قتل ایک ہی شخص نے کئے ہوں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کو رد نہیں کیا جاسکتا اور اس بارے میں تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close