دنیا

افغانستان میں فریقین عوام کے مفاد کو سب سے اوپر رکھیں : او آئی سی

افغانستان کی صورت حال پر اسلامی تعاون تنظیم کا بھی ردعمل آگیا

او آئی سی کا کہنا ہے کہ افغانستان کی بدلتی صورت حال پر نظر رکھی جارہی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں فریقین عوام کے مفاد کو سب سے اوپر رکھیں، افغانستان میں فریقین تشدد بند کرکے مذاکرات شروع کریں۔

او آئی سی نے زور دیا کہ افغان عوام کی امنگیں پوری کرنے کے لیے امن قائم کیا جائے، اسلامی تعاون تنظیم افغانستان میں جلد امن وامان کی بحالی چاہتی ہے، او آئی سی آزمائش کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ ہے۔
 
دوسری جانب یورپی یونین کے محکمہ خارجہ امور نے بھی افغانستان کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا۔
یورپین یونین کا اپنے اعلامیہ میں کہنا ہے کہ طالبان افغانستان چھوڑنے والوں کو سہولت فراہم کریں۔ سڑکیں، ہوائی اڈے اور بارڈر کراسنگ کھلی اورامن قائم کیا جائے۔
 
اعلامیہ کے مطابق افغان عزت کے ساتھ رہنے کے مستحق ہیں، عالمی برادری مدد کیلئے تیار ہے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close