دنیا

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر براہ راست داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان سمیت 20 ممالک سے غیر ملکیوں کے ملک میں براہ راست داخلے پر پابندی ختم کر دی ہے

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے سائنو ویک یا سائنو فارم ویکسین کی مکمل خوراکیں لگوائی ہوں ان کے ویکسین سرٹیفیکیٹ کو قبول کیا جائے گا لیکن انہیں ریاست کی جانب سے منظورشدہ 4 ویکسینوں میں سے کسی ایک ویکسین کا بوسٹر شاٹ بھی لگوانا ہوگا۔

یہ بھی پڑ ھیں : ویکسین نہ لگوانے والے 30 ستمبر کے بعد فضائی سفر نہیں کرسکیں گے

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک پہلی خوراک کے کم ازکم تین ہفتوں بعد لی جا سکتی ہے جب کہ کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والے افراد کو ویکسین کی دو خوراکیں ملنی چاہئیں، اگر پہلی خوراک لینے کے بعد انفیکشن ہوا تو دوسری خوراک انفیکشن کے کم از کم 10 دن بعد دی جا سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close