دنیا

طالبان نے مطالبہ کیا ہےکہ امریکا افغانستان چھوڑنے والوں کی مدد کرنا بند کرے

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ توقع کررہی ہے کہ آنے والے دنوں میں خصوصی ویزے کے حامل افغان شہریوں کو کابل ائیر پورٹ پر جانے سے نہیں روکا جائے گا

جین ساکی نے کہا کہ طالبان نے مطالبہ کیا ہےکہ امریکا افغانستان چھوڑنے والوں کی مدد کرنا بند کرے۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیحات میں ایسے افراد شامل بھی ہیں جو خصوصی امیگرینٹ ویزا کے اہل ہیں اور ہمیں امید ہےکہ وہ ائیرپورٹ تک پہنچ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کے تیسرے کیس کی تصدیق

امریکا کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان عوام کے لیے کابل ائیرپورٹ کا راستہ بند ہے، غیر ملکی جاسکتے ہیں، امریکا افغان ہنرمندوں کے انخلا سے باز رہے۔

طالبان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے امریکا سے کہا ہے کہ وہ اپنی پالیسی تبدیل کریں اور برائے مہربانی افغانیوں کو ملک چھوڑنے کی ترغیب نہ دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close