دنیا

افغان دارالحکومت، قندھار اور ہیرات سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

کابل:افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد جامعات بھی کھل گئی ہیں کابل ، قندھار اور ہیرات سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جاچکی ہیں

افغانستان کے بعض تعلیمی اداروں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان پردہ یا بورڈ لگا دیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبا تعلیم حاصل کرر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ کلاس روم میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان پردے یا بورڈز قابلِ قبول ہیں، اس

یہ بھی پڑ ھیں : اب طالبان اقتدار میں ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے، انجیلا مرکل

وقت افغانستان میں وسائل محدود اور افرادی قوت کی کمی ہے۔

دوسری جانب طالبان جلد اپنی نئی حکومت کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

طالبان کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ اسلامی امارات نے پاکستان، ترکی، قطر، روس، چین اور ایران کو نئی حکومت کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close