دنیا

چین میں ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے زور دار دھماکے میں 8 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے بندرگاہی شہر ڈالیان میں واقع ایک کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت اچانک زور دار دھماکا ہوا دھماکے کے ساتھ ہی خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اپارٹمنٹ میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئ

ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متاثرین کو باہر نکالا۔ 20 کے قریب افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے اور 5 شدید زخمی ہیں جب کہ بقیہ افراد کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

یہ بھی پڑ ھیں : چین کے صوبے ہوبئی میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی

فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران کافی مالی نقصان ہوا۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے تاہم ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close