دنیا

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے سے داعش کے 15 دہشت گرد ہلاک

کابل: پاکستان سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے اچین میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی ڈرون طیارے نے خیبر ایجنسی  سے ملحقہ افغان صوبے ننگرہار کے علاقے اچین میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں داعش کے 15 دہشت گردوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ چند روزقبل ننگرہارمیں ہی امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک  جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close