دنیا

چینی صوبے سیچوان میں زلزلے کے باعث 3 افراد ہلاک

بیجنگ: چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے کے باعث 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، زلزلے کی وجہ سے متعدد گھر زمین بوس ہوگئے

 کئی گھروں میں دراڑیں پڑگئیں اور مواصلاتی نظام مکمل تباہ ہوگیا تاہم علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی تاہم چین کے جیولوجیکل سینٹر نے زلزلے کی شدت 6 اور گہرائی 10 کلومیٹر بتائی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

حکام کے مطابق علاقے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند دنوں میں ایک اور بڑا زلزلہ علاقے میں آسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close