دنیا

افغانستان میں تقریباً ایک کروڑ بچوں کو زندہ رہنے کے لیے انسانی امداد کی ضرورت

افغانستان: یونیسیف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تقریباً ایک کروڑ بچوں کو زندہ رہنے کے لیے انسانی امداد کی ضرورت ہے جبکہ خوراک ، ادویات کی کمی اور پینے کے پانی تک رسائی افغان بچوں کو درپیش چیلنجز ہیں

یونیسیف کے مطابق ، بنیادی ضروریات تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے افغانستان میں بہت سے بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
یونیسیف نے کہا کہ اگر موجودہ صورتحال جاری رہی تو افغانستان میں 5 سال سے کم عمر کے 10 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوں گے۔

یہ بھی پڑ ھیں : مجھے کشمیری بچوں کی حالت زار پرسخت تشویش ہے

افغانستان میں یونیسیف کی چیف آف کمیونیکیشن سام مورٹ کا کہنا ہے کہ خشک سالی کی وجہ سے کئی کمیونٹیز میں ایسے بچے موجود ہیں جنہیں پانی تک رسائی بھی نہیں ہے جبکہ وہ بچے ویکسین سے بھی محروم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close