دنیا

برطانوی فورسز کے لیےکام کرنے والے سیکڑوں افغان ترجمانوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا انکشاف

 برطا نیہ: 250  سے زائد افغان ترجمانوں کی معلومات چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے لیک ہونے والی معلومات میں افغان ترجمانوں کے ای میل ایڈریس اور تصاویر بھی شامل ہیں

دوسری جانب برطانوی وزیر دفاع بین ویلیس نے ترجمانوں کا ڈیٹا لیک ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزیر دفاع بین ویلیس کی ہدایت پر ان افغان ترجمانوں کے ڈیٹا لیک ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جنھوں نے طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک چھوڑنے کے خواہاں برطانوی فوجیوں کے لیے کام کیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : 20 ہزار افغان باشندوں کو پناہ دی جائے گی : برطانوی حکومت

ایک رپورٹ کے مطابق،معلومات رپورٹ لیک ہونے کے متاثرہ افغان ترجمانوں کے ای میل ایڈریسز کو غلطی سے برطانوی وزیر دفاع کے ای میل ایڈریس پر کاپی کیا گیا ہے جس کے بعد تمام وصول کنندگان کو ان کے نام اور کچھ تصاویر دیکھنے کی اجازت ملی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق250سےزائدافرادبرطانیہ منتقل ہونے کےخواہاں ہیں جن میں سے اکثریت روپوش ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close