دنیا

امریکہ نے جنوبی کوریا میں متنازعہ میزائل ڈیفنس نظام نصب کرنا شروع کردیا

امریکہ نے جنوبی کوریا میں اپنے متنازعہ میزائل ڈیفنس سسٹم ’’تھاڈ‘‘ کی تنصیب شروع کردی ہے جس پر چین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے جنوبی کوریا میں اپنے متنازعہ میزائل ڈیفنس سسٹم ’’تھاڈ‘‘  کی تنصیب شروع کردی ہے جس پر چین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ’’تھاڈ‘‘ درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو اس سال کے اختتام تک پوری طرح فعال ہوجائے گا۔

 سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ’’تھاڈ‘‘ میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب وقت سے پہلے شروع کردی گئی ہے جو تشویشناک امر ہے۔ چین کے علاوہ جنوبی کوریا میں حزبِ اختلاف کے رہنما اور صدارتی امیدوار مُون جائی اِن نے بھی اس میزائل نظام کی تنصیب پر امریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے عوامی رائے کے خلاف اور جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ قرار دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close