دنیا

محمد اشرف غیرت کی تعیناتی پر عوام اور اساتذہ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنہ

  افغانستان: جرمنی سے پی ایچ ڈی ہولڈر محمد عثمان بابری کو ہٹاکر گریجویٹ محمد اشرف غیرت کو کابل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے

 

محمد اشرف غیرت کی تعیناتی پر عوام اور اساتذہ کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔پروفیسرز یونین کابل یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں ہائر ایجوکیشن قانون کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو منتخب کیا جاتا ہے لیکن افغانستان میں اس کے برعکس ہوا ہے۔

پروفیسرز یونین نے طالبان کو نظرثانی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اشرف غیرت کی تقرری پر نظرثانی نہ ہوئی تو فیصلہ کریں گے۔

طالبان کے سینئر رکن شیخ فقیر اللہ فائق نے بھی اشرف غیرت کی تقرری پر تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : سندھ کے ایک لاکھ اساتذہ ٹیچر کہلانے کے لائق نہیں، وزیر تعلیم سردار شاہ

ادھر افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اشرف غیرت نے ماضی میں صحافیوں کے قتل کے جواز پیش کیے تھے اور صحافیوں کے قتل پر بھی اکسایا تھا۔

کابل یونیورسٹی کے نومنتخب عبوری وائس چانسلر محمد اشرف غیرت کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کے عہدے پر تقرری کے بعد سے غلط دعووں اور پروپیگنڈےکا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد اشرف غیرت نے خود پر صحافیوں کے قتل کی حمایت سمیت تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں نصاب کی اسلامائزیشن اور اسلامی اسکالرز کی تقرری پر کام ہو رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close