دنیا

سعودی عرب اپنے دفاع کی مناسب قیمت نہیں دے رہا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انکا اتحادی ملک سعودی عرب، امریکا سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا اور امریکا، سعودی سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ ان کی انتظامیہ مئی میں صدرکے ممکنہ دورہ سعودی عرب اور اسرائیل سے متعلق بات چیت کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا سچ بات یہ ہے کہ سعودی عرب امریکا سے اچھے طریقے سے پیش نہیں آرہا، کیونکہ ہم سعودی سلطنت کے دفاع کے لیے بھاری رقم کا نقصان برداشت کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close