دنیا

پاکستان اور افغانستان مذہب، اخوت، ثقافت کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، ایاز صادق

کابل: اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے افغان ہم منصب اور پارلیمنٹ کے نمائندگان سے ملاقات کی اور دوطرفہ ملاقات پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق دورہ کابل کے دوران ایاز صادق اور افغان ہم منصب کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ملاقات میں پاک افغان تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے باہمی امور کو زیرغور لایا گیا۔ ایاز صادق کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان مذہب، اخوت، ثقافت کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور مضبوط تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں جبکہ دہشتگردی خطے کی ترقی وخوشحالی کےلیے سب سے بڑاخطرہ ہے۔ واضح رہے کہ ایازصادق نے افغان پارلیمنٹ میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے جبکہ دورے کے دوران ایاز صادق کیساتھ پاکستانی پارلیمانی وفد بھی موجود تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close