Featuredدنیا

پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ، آئی ایم ایف نے بڑی پیش گوئی کردی

واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2021 جاری کردی ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمورواں سال4فیصدرہےگی، حکومت نے شرح نمو 4.8 فیصد ہونے کا ہدف رکھا ہے

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں اوسط مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد اور بے روزگاری کی شرح 5 سےکم ہو کر4.8 فیصد ہوسکتی ہے۔

جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا تین عشاریہ ایک فیصد اور رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح چار عشاریہ آٹھ فیصد تک رہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیر اعظم عمران خان کو مراسلہ بھیجا

آؤٹ لک رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں اضافےکی شرح9.7فیصد اور آئندہ سال مہنگائی کی شرح 9.2فیصد رہے گی۔

آئی ایم ایف نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں2026میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر6.5 فیصد ہوجائے گی۔

دو ہفتے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے 4 فیصد جی ڈی پی جبکہ عالمی بینک نے تین دن قبل 3.4 فیصد کی پیش گوئی کی تھی جسے

حکومت نے غیر حقیقی قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔

فِچ سلوشنز نے پاکستان کی جی ڈی پی چار عشاریہ دو فیصد بتائی تھی جو کہ چار عشاریہ آٹھ فیصد کے بجٹ کے ہدف سے نمایاں طور پر کم تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close